چین خطے میں امن اور ترقی کی حمایت کرتا رہے گا. چینی سفیر

باہمی رابطوں اور انفرااسٹرکچر سے خطے کے لوگ قریب آسکتے ہیں. یاﺅژنگ کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 نومبر 2019 13:29

چین خطے میں امن اور ترقی کی حمایت کرتا رہے گا. چینی سفیر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر ۔2019ء) چین کے سفیر یاﺅژنگ نے کہا ہے کہ چین خطے میں امن اور ترقی کی حمایت کرتا رہے گا، باہمی رابطوں اور انفرااسٹرکچر سے خطے کے لوگ قریب آسکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاﺅژنگ کا اسلام آباد میں ترقی اور امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی ترجیح لوگوں کی فلاح وبہتری ہونی چاہیے، دوطرفہ تعلقات سے خطے کے لوگ قریب آئیں گے انہوں نے کہا کہ کاروباری شراکت داری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی سطح پر اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا.

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں باہمی تجارت اور تعاون کو بڑھانا ہوگا، پاکستان خطے کے ممالک کے مابین تعاون کے فروغ میں کردار ادا کرسکتا ہے. خیال رہے کہ رواں سال فروری میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاﺅژنگ نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چین پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے.

یاﺅ ژنگ نے یہ بھی کہا تھا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی وزیرِ اعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی ترجیحات اطمینان بخش ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، حالیہ اقدامات سے پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھیں گی. چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے اقدامات سے مطمئن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی ترجیحات اطمینان بخش ہیں، حکومت پاکستان کے اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، حالیہ اقدامات سے پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھیں گی.

چینی سفیر نے کہا تھا کہ چین مضبوط اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرے گا، پاکستانی قیادت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں