اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسلے کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسلے کا واحد حل رائے شماری ہے، بیان

جمعرات 14 نومبر 2019 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسلے کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسلے کا واحد حل رائے شماری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاروں کیحوالے سے اجلاس میں کیا اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے یوم یاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب۔چوہدری پرویزاشرف، مطلوب انقلابی، جاوید ایوب اور قاسم مجید نے اجلاس میں شرکت کی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس بار یوم یاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی تھی: کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں