عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، ان کو بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے،
نواز شریف جیسی سہولت جیلوں میں قید دوسرے قیدیوں کو بھی ملنی چاہئے، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 19 نومبر 2019 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ میاں نواز شریف علاج کرانے کے بعد واپس آتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جرمانے حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے عائد کئے ہیں اور (ن) لیگ اپنے منشور کا نام چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے رکھ لے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی صورت بھی این آر او نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کی ویڈیو سے لگ رہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے اور میں دعاگو ہوں کہ وہ جلد روبصحت ہوں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، نواز شریف کی واپسی کیلئے لگتا ہے اب چلّے کاٹنے ہوں گے، ہفتة کو عدالت نے فیصلہ سنایا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیڑھیاں بھاگ کر چڑھے، لگتا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد طبیعت بہتر ہو گئی، آج ووٹ کو عزت دو والوں کی تحریک اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی حکومت حاصل کی ہے،عوامی تاثر منفی ہے اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، آن لائن بس سروس لانچ کی گئی ہے، ایئرلفٹ نے اپنے آئیڈیے سے 12 ملین ڈالر اکٹھے کئے ہیں۔ ایئرلفٹ آن لائن بس سروس کمپنی بیٹری بس سروس متعارف کرائے گی، آن لائن بس سروس سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی میں واپس لے آئے ہیں، ہم سولر سسٹم اور لیتھیئم ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر رہے ہیںاور اگلے چار سالوں میں پاکستان ان دونوں ٹیکنالوجیز میں آگے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 30 فیصد بجلی گرین سورسز سے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے بائیو ٹیکنالوجی پارک کو جلد بنائیں گے، ہماری کوشش ہے بائیو ٹیکنالوجی کی مد میں 10 ارب ڈالر کمائے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایئر ایمبولینس پر کام شروع کر رہی ہے جس سے طبی سہولیات میں بہتری آئے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار