بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دیدی

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری یٰسین، سید مہدی شاہ، نجم الدین خان اور سینیٹر صابر بلوچ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ 27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت جائے شہادت واقع لیاقت باغ راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوگی۔ پورے ملک سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار، کارکن اور ہمدرد شرکت کریں گے۔ن۔۔۔ طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں