وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم ایشوز اٹھائے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

بدھ 22 جنوری 2020 13:54

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم ایشوز اٹھائے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید ملاقات رہی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم ایشوز اٹھائے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں وہبھی موجود تھے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔

وزیراعظم عمران خان نے تجارت کے حوالے سے بھی بات کی۔ ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان کو پسندکرتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں۔ صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا۔ صدر ٹرمپ سے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ افغانستان میں امن عمل کو بھی آگے بڑھانے پر بات ہوئی۔ ایران کے مسئلے سے جو مضر اثرات پاکستان پر پڑتے ہیں صدر ٹرمپ سے ان پر بھی بات ہوئی صدرٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ صدرٹرمپ کی پوری ٹیم موجود تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں