چھابڑی فروشوں کے لئے بھی قانونی مسودہ تیار

کاروبار کرنے کے لئے 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا اور ماہانہ 500 روپے فیس بھی دینا ہو گی

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 14:22

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں چھابڑی والوں کے لئے قانونی مسودہ تیار کر دیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو بھی قانون کے مطابق کاروبار کرنا ہو گا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ مسودہ کے مطابق چھابڑی والوں کو کاروبار کرنے کے لئے 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا جس کے بعد انہیں ماہانہ 500 روپے فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔

قوانین کی پیروی کرنے پر نہ صرف سامان ضبط کر لیا جائے گا بلکہ جرمانہ بھی عائد ہو گا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ مسودہ میں لکھا گیا ہے کہ کسی بھی چھابڑی فروش کو اگر اپنا علاقہ تبدیل کروانا ہو گا تو ا س کے لئے اسے بلدیاتی حکومت سے رابطہ کرنا ہو گا، بلدیاتی حکومت کے اختیار میں ہو گا کہ وہ کسی بھی چھا بڑی فروش کا علاقہ تبدیل کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں کاروباری حالات بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چھوٹے بڑے پیمانے پر کاروبار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ملک کی کاروباری شخصیات کے لئے ایک فرینڈلی ماحول بنائیں گے جس میں با آسانی اپنا کاروبار کر سکیں گے۔حکومت کی جانب سے کاروباری لوگوں کو اپنی اشیاء بیرون ملک بھیجنے کے لئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس میں بھی کامیابی ملے گی۔

بڑے کاروبار کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروبار کے لئے بھی لائسنس لینے کی شرط کولازمی قرار دیتے ہوئے ا ن پر فرض کر دیا ہے کہ چھابڑی فروشوں کو بھی 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا اور ماہانہ 500 روپے فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ مسودہ میں بلدیاتی حکومت کے عملے کی زیادتی کے بارے میں بھی قانون سازی کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی کے ساتھ زیادتی میں ملوث پائے گئے تو انہیں بھی 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں