سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی

کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئی ضمانتیں سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ

پیر 6 اپریل 2020 14:36

سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ وکیل صفائی نے کہاکہ 9 جنوری 2020 کو ریفرنس دائر ہوا، اکتوبر 2019 کو گرفتار کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ چیئرمین نیب کے آڈر پر گرفتار کیا گیا،دوسری انکوائری اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع کیلئے کنڈکٹ کی گئی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آپ یہ بتا دیں کون سے پراپرٹی ملزم کے نام ہیں، ملزم کے نام پر بھی پراپرٹی ہے جبکہ بیوی، بچوں اور دشتے داروں کے نام پر پراپرٹی موجود ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آپ نے ٹیکس کی تفصیلات حاصل کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جی تمام تر تفصیلات ویب سائٹس کے زریعے حاصل کی ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آپ کو ایف بی آر کو خط لکھ کے تفصیلات حاصل کرنی چاہیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے خط کا جواب موصول نہیں ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ 28 پراپرٹی کا آپ کا الزام ہے 4 ملزم کے نام ہیں باقی پراپرٹی کی تفصیلات کیا ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گاڑیاں اور تفصیلات ملزم کے گھر سے ملی ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئی ضمانتیں سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں