پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی جانب سے پسندیدگی اور اقربا پروری اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ تھی، تحریک انصاف کی حکومت ہر ادارے میں میرٹ کو یقینی بنانے کی کو شش کر رہی ہے اور بہتر کارکردگی کے لئے اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 5 جولائی 2020 00:40

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی جانب سے پسندیدگی اور اقربا پروری اداروں کی تباہی کی بڑی وجہ تھی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن رہنماء مختلف اداروں میں اپنے پسندیدہ افراد کو تعنیات کرنے میں ملوث ر ہے ہیں اور اس پسندیدگی اور اقربا پروری نے اداروں کو تباہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر ادارے میں میرٹ کو یقینی بنانے کی کو شش کر رہی ہے اور بہتر کارکردگی کے لئے اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ججز ویڈیواسکینڈل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ججوں پر دبائو ڈالا اور ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے عمران خان کی وجہ مائنس ون کے مسئلے کو اٹھایا ہے جنہوں نے کرپشن کے خاتمے اور قومی دولت لوٹنے والے عناصر سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے احتساب کا عمل شروع کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے جس نے چینی کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر لائی ۔ جعلی ڈگری کے حامل پائلٹس کے معاملے کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے اپنے بھرپور کوشش کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں