پنجاب حکومت کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 اگست 2020 13:53

پنجاب حکومت کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04اگست2020ء) پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی حرمت تمام مکاتب فکر کی اولین ذمہ داری ہے۔مذہنی رواداری کو برقرار رکھنے اور شرپسند کی بیخ کنی کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کسی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو چھوٹے ایونٹس کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بڑے ایونٹ پر سروس معطل کرنا سمجھ میں بھی آتا ہے، لیکن اس طرح کسی بھی چھوٹے ایونٹ پر سروس معطل کر دینا مناسب نہیں ہے۔

اس وقت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے تھے کہ موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں، اگر کوئی واقعہ ہوا تو موبائل کمپنی کے سربراہ پر دہشتگری کا مقدمہ ہوگا۔خیال رہے کہ 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں