فرد جرم عائد کرنا ہے ‘اپنی ذات بتائیں ‘حج کا استفسارسندھی ہوں . سابق صدر کا جواب
پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران عدالت سے مکالمہ
میاں محمد ندیم پیر 10 اگست 2020 11:22
(جاری ہے)
اقبال نوری اور طحہ رضا کے وکلانے فرد جرم رکوانے کی درخواستیں دائر کیں جن کو مسترد کردیا گیا.
عدالت نے سابق صدر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فرنٹ کمپنی پارتھینن کے ذریعے غیر قانونی قرض لے کر فراڈ کیا؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں جواب دیا کہ میں تمام الزامات مسترد کرتا ہوں‘آصف زرداری نے کہا کہ وکیل سپریم کورٹ میں ہیں ان کے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی جج اعظم خان نے کہا کہ فرد جرم آپ پر عائد کی جائے گی اگر آپ کے وکیل نہیں آتے تو ہم ان کی غیرحاضری لگائیں گے. آصف زرداری نے کہا آپ رولنگ دے دیں کہ وکیل موجود نہیں تو آپ اپنا کیس خود لڑیں جج اعظم خان کا آصف زرداری سے مکالمے میں کہا کہ آپ مجھ سے رولنگ نہ مانگیں سابق صدر نے کہا کہ جب آپ کے سامنے پیش ہوا ہوں تو رولنگ بھی آپ سے مانگوں گا جج نے کہا کہ میں کسی وکیل کو زبردستی عدالت نہیں بلا سکتا. جج محمد اعظم خان نے کہا ہم آرڈر میں لکھیں گے کہ فرد جرم عائد کرتے وقت وکیل نہیں تھے عدالت نے انور مجید، شیرعلی، فاروق عبداللہ، سلیم فیصل اوراڈیالہ جیل میں موجود ملزم محمد حنیف پر بھی فرد جرم عائد کردی ہے انور مجید سمیت تمام ملزمان نے بھی عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ہے‘عدالت نے ملزمان کو لگائی جانے والی دفعات سے ویڈیو لنک کے ذریعے آگاہ کیا۔ تمام ملزمان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے سیکشن 9اے 3، 4،6،12 تحت کیس چلے گا. پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں‘نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً اڑھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیاگزشتہ سال جولائی میں چیئرمین نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور شریک ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس 13 صفحات پر مشتمل ہے. ریفرنس کے متن میں شامل ہے کہ پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی گئی قرض کی رقم سےآئی بی سی سنٹر میں آٹھ فلور تعمیر کئے گئے ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا تھا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا قرض کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں اورملزمان نے ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچایا‘ اطلاعات کے مطابق پارتھینون کمپنی قرض واپس نہ کرنے پر ڈیفالٹ کر چکی ہے. آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کےخلاف پارک لین ریفرنس میں 61 گواہان تیار کر لیے ہیں. سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین پارک لین کیس میں آصف علی زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ ہیں پارک لین ریفرنس کیس میں نیشنل بینک کے دو سابق صدور بھی گواہ ہیں.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سی پیک کے تحت پاک چین زرعی ترقی پر توجہ دینے اورٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین
روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، نجکاری پروگرام کے لئے 24 اداروں کی منظوری دیدی گئی
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں ..
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا ..
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب