سندھ کے وزراء کو وفاق فوبیا ہوگیا ہے، شہباز گل

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے وزراء کو وفاق فوبیا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ اور آپ کے پارٹنرز کی کرپشن کا بوجھ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنے دور میں لیے گئے ایک ایک پیسے کی ذمے دار ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں چلنے والے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار میں وہاں جاکر دیکھ چکا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں