بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

منگل 29 ستمبر 2020 15:05

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بروہ اور تندار سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بروہ گائوں کا رہائشی 15 سالہ نوجوان شہید ہوگیا جبکہ تندار سیکٹر میں کرتان گائوں کی ایک خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت چار شہری زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی پوسٹوں پر بھاری مالی اور جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شفیق نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں