فواد چوہدری کا جنوری میں پی ڈی ایم کا ’بوریا بستر گول‘ ہونے کا دعویٰ

اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بیان

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 اکتوبر 2020 10:24

فواد چوہدری کا  جنوری میں پی ڈی ایم کا ’بوریا بستر گول‘ ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کا ’بوریا بستر گول‘ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی ، وقت گزرنے کے ساتھ ہی اپوزیشن کا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے ، جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد ان کی تحریک میں سے جان نکل جائے گی ، جس کے بعد اپوزیشن کی موجودہ تحریک زیادہ لمبےعرصے تک نہیں چل سکے گی ، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی ، کیوں کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسرائیل ، بھارت اور پی ڈی ایم ایک تکون کے تین رخ ہیں ، پی ڈی ایم کا بیانیہ دشمن کی تائید کرتا ہے، نوازشریف مفرور شخص نے آج پھر فوج پر حملہ کیا ، انہوں نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں قائدین کی تقاریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف سے سب واقف ہیں، پرائی سرزمین پر ہماری فوج پر حملہ کیا، غلط باتیں کیں، مفرور شخص نے پاک فوج پر حملہ کیا، پاک فوج نے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ، اور ملک وقوم کو دہشتگردی سے نجات دلائی ، یہ باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ دشمن کی تائید کرتا ہے اور ہمارا دشمن اسرائیل ، بھارت اور پی ڈی ایم ہے ، ایک جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، کہ بلوچستان کو آزاد کرو، یہ بات دشمن کرتے ہیں ،اویس نورانی کا آزاد بلوچستان کا بیان ملک دشمن عناصرکے بیانیے کو تقویت دیتا ہے ، ہم ان چور اچکوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے،جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب ٹھیک اگر باہر ہوں تو پھر اداروں کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا جاتا ہے ، مریم نوازنے جو باتیں کیں، کہ لندن میں ادارے بہت سخت ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں