جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل } ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 26 اکتوبر 2020 19:54

جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل } ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل میں ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق اور جج ارشدملک کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ ناصر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کیساتھ ملاقات کی اور ویڈیو بنوائی۔

(جاری ہے)

ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی۔مریم نواز،شہباز شریف و دیگر لیگی رہنماؤں کی نہ گرفتاری نہ تحقیقات ہوئیں دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا،مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنا جانبداری ظاہر ہوتی ہے،مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا،مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی میری ابھی تک نہیں ہوئی،3اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں استدعاہیکہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں