کورونا کی دوسری لہر، سیاست بازی اورایس اوپیزپرعملدرآمد کا فقدان چیلنج بن گیا

توجہ نہ دی گئی توپہلی لہرکے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں خطرے میں پڑجائیں گی، پالیسی اورعملدرآمد کی سطح پر صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے ، فافن نے خبردار کردیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 4 دسمبر 2020 18:57

کورونا کی دوسری لہر،  سیاست بازی اورایس اوپیزپرعملدرآمد کا فقدان چیلنج بن گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) فافن نے کورونا کی دوسری لہرسے متعلق سیاسی قیادت کوخبردارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق فافن اورٹرسٹ فارڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی نے کورونا پرپہلی رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کی دوسری لہرمیں سیاست بازی کا جاری رہنا اور ایس اوپیزپرعملدرآمد کا فقدان پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتاہے ، اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں خطرے میں پڑجائیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپوزیشن تحریک کے نتیجےمیں اکتوبرمیں عالمی وباء کی قانونی نگرانی کم جب کہ سیاسی اقدامات زیادہ کیے گئے ، اس صورتحال میں پالیسی اورعملدرآمدکی سطح پرصحت سےمتعلق گورننس کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا ملک بھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 55 اموات ہوئیں جبکہ 3262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، بلوچستان میں 17 ہزار 333، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692، اسلام آباد میں 31 ہزار 639 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ55 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ11 ہزار 915 اموات ہوئی ہیں ، دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ53 لاکھ 76 ہزار605مریض صحتیاب ہوچکےاور ایک کروڑ 86 لاکھ47 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں