باپ نے شناختی کارڈ بلاک کروادیا ، بیٹا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

والد نے میری سوتیلی ماں کے دباؤ پر شناختی کارڈ بلاک کرایا ، بغیر وجہ بتائے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کیخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی جائے ، شہری کا موقف

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:13

باپ نے شناختی کارڈ بلاک کروادیا ، بیٹا اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) باپ کی طرف سے شناختی کارڈ بلاک کروائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیٹے نے اپنے ہی باپ اور چیئرمین نادرا کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق حسن طارق بٹ نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل بینک کے سابق چیف پروٹوکول ریجنل ہیڈ کوارٹر طارق سعید کا حقیقی بیٹا ہوں لیکن طارق سعید بٹ مجھے بیٹا ماننے سے انکاری ہیں جب کہ میرے والد طارق سعید نے میری سوتیلی ماں کے دباؤ پر میرا شناختی کارڈ بھی بلاک کرادیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، بغیر وجہ بتائے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی بھی ہدایت دی جائے۔

(جاری ہے)

ادھر ایک ڈالر بھی تبدیل کرانے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دیدی گئی ، سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اب ایک ڈالر بھی تبدیل کرانے کیلئے شناختی کارڈ جمع کرانا ہوگا۔

جس کے بعد پاکستان شہریوں سمیت دیگر اوورسیز پاکستانی کیلئے یہ پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ اووسیز پاکستانیو نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شناختی کارڈ کی شرط لاگوں ہونے سے اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے کرنسی کو تبدیل نہیں کراسکے گئے؟ جو پریشانی کا باعث ہے۔ اس سے قبل 50 ہزار کی خریداری پر بھی شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دی تھی، تاہم تاجربرادی کے احتجاج کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا ۔

50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کا معاملہ وزیراعظم عمران خان تک جا پہنچا تھا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے بتایا تھا کہ پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو ہوگی یا نہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ، مزید بتایا گیا تھا کہ 32 لاکھ پرچون فروش ایف بی آر کی شرط کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں جس کی بناء پر اس شرط پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں