بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ،بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگو سے بھارتی میڈیا اور مودی سرکارکا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،عمران خان
مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا، پاکستان نے ذمہ دارانہ رویئے ،بالاکوٹ پر مناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا،وزیر اعظم پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے،سوشل میڈیا پر بیان
پیر 18 جنوری 2021 13:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافی کے واٹس ایپ چیٹ سے لیک ہونے والے حالیہ انکشافات نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بالاکوٹ واقعے پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا لیکن مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذمہ داری کے باوجود مودی سرکار بھارت کو خطرناک ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے، مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کے لیے خطرناک ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت کی پاکستان کے خلاف 15سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی، بھارت کے اپنے میڈیا نے گھنائونے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں بھی بے نقاب ہوئیں، ہماری حکومت مودی سرکار کی فاشزم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے، بھارت خطے کو ایک ایسے تنازع کے دہانے پر لے جارہا ہے جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ