اسلام آبادٹریفک پولیس کاپی ڈی ایم کے متوقع جلسے کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

پیر 18 جنوری 2021 15:09

اسلام آبادٹریفک پولیس کاپی ڈی ایم کے متوقع جلسے کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) اسلام آبادٹریفک پولیس نے پی ڈی ایم کے متوقع جلسے کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکا کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں مخوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے ۔روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں ،ریڈ زون اور بری امام سے آنے والے شہری مری روڈ کا استعمال کریں ۔ سپریم کورٹ،ایوان صدر اور پی ایم ہائوس جانے والے مارگلہ روڈ کا استعمال کریں ۔ میریٹ ہوٹل جانے والے شہری ایوب چوک کا استعمال کریں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں