پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیاجا سکتا ہے ، صدر آزاد کشمیرکی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو
ہفتہ 23 جنوری 2021 14:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر گزشتہ بہتر سال سے موجود ہے اور اس تنازعہ کی وجہ سے نہ صرف ریاست جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں میں لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہوئی بلکہ پوری جنونی ایشیاء کا امن و سلامتی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
اس لئے یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی دارالعوام میں حالیہ بحث اور ماضی قریب میں یورپین پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری، پاکستان کی پارلیمان اور حکومت پاکستان کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں قید اکیس کشمیری سیاسی قیدیوں کو آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کی آگرہ جیل منتقلی کوئی سازش ہو سکتی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ان قیدیوں کو بھارتی حکومت نے اگست 2019میں کشمیر کی علامتی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے گزشتہ سولہ ماہ سے اتر پردیش کی ایک جیل میں رکھا ہوا تھا اور اب انہیں اچانگ آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے اس عزم کو دوہراتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حتمی حل تک کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وہاں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لئے اپنا ٹھوس کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جاری جائز اور منصفانہ جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہے اور یقین دلایا کہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پارلیمانی فورم پر پہلے کی طرح آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان