ْتین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، حماد اظہر

آئل و گیس کے 2 بلاکس کا ایکسپلوریشن لائسنس اوجی ڈی سی ایل اور ماڑی پٹرولیم نے اشتراک سے حاصل کیا، دستخط کی تقریب

جمعہ 23 اپریل 2021 14:57

ْتین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، حماد اظہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تیل و گیس کے 6 بلاکس کیلئے پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی،تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے شرکت کی ، وفاقی وزیر حماد اظہ نے کہاکہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو نگے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق آئل و گیس کے 3 بلاکس او جی ڈی سی ایل نے حاصل کئے، آئل و گیس کے 2 بلاکس کا ایکسپلوریشن لائسنس اوجی ڈی سی ایل اور ماڑی پٹرولیم نے اشتراک سے حاصل کیا، آئل و گیس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پٹرولیم کمپنی کی پارٹنر شپ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایکسپلوریشن کمپنیاں سالانہ خطیر رقم ہر بلاک میں سوشل ویلفیئر منصوبوں پر خرچ کرنے کی بھی پابند ہونگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں