پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:37

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا ، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق قومی ذیلی انسدادپولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں منعقد ہو گی، پنجاب کی22، سندھ 18 اضلاع ، کے پی کی18،بلوچستان کی16 اضلاع، اسلام آباد میں مہم چلائی جائیگی۔ذیلی انسداد پولیو مہم میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائیگی اور اس مہم میں ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں