وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کر کے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:56

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کر کے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  کا ٹویٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کر کے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں  دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں، ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی میسر ہے اور پی سی بی کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سکیورٹی نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں