بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،صدر مملکت

جب کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پورا مافیا حرکت میں آجاتا ہے، کاروبار اور تجارت میں اخلاقی اقدار کا ہونا ضروری ہے، عارف علوی کا خطاب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،جب کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پورا مافیا حرکت میں آجاتا ہے، کاروبار اور تجارت میں اخلاقی اقدار کا ہونا ضروری ہے۔ چارٹر فنانشل اینالسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر میں لوٹ مار کی ، ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر سے بڑی تعداد میں چیزیں اپنے ملک منتقل کیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،جب کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پورا مافیا حرکت میں آجاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم دنیا کیلئے بڑا چیلنج بن چکی ہے،عالمی سطح پر سپر پاورز اپنے مرضی کے قوانین تشکیل دیتی ہیں، کاروبار اور تجارت میں اخلاقی اقدار کا ہونا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں 2014سے 2018 کے دوران دولت کی غیرمساویانہ تقسیم بہت بڑھی،تمام شہریوں کیلئے تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،موجودہ حکومت کا احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں