کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گی ، شاہد خاقان

ْایک کے بعد ایک ٹینڈرز منسوخ ہو رہے ہیں معلوم کرلیں کون پیسے مانگ رہا ہے، سابق وزیر اعظم

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گی ، شاہد خاقان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ نواز شریف کا سندھ کے لئے تحفہ تھا، کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک بنا دیا لیکن تین سال ہوگئے بسیں نہیں آسکیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ٹینڈرز منسوخ ہو رہے ہیں معلوم کرلیں کون پیسے مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منصوبے مکمل کرنا تو دور کوئی منصوبے شروع نہیں کئے، یہ نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر خوش ہوجاتے ہیں۔رہنما نون لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف والے خوش رہیں، پورا پاکستان جانتا ہے یہ منصوبے کس کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں