دنیا میں بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے،
سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیہ کیلئے استعمال کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب
جمعہ 24 ستمبر 2021 21:21
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ 2016ءسے پاکستان تحریک انصاف میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیکھ رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف کا ڈیجیٹل میڈیا ریاست کے ڈیجیٹل میڈیا سے زیادہ مضبوط تھا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو پارٹی کا ترجمان بنا رکھا تھا جس میں ریاستی بیانیہ کی بجائے پارٹی کے بیانیہ کو تقویت دی گئی۔
پی ٹی وی، اے پی پی اور پی آئی ڈی تباہی کی جانب گامزن تھے، ہیومن ریسورس کی صورتحال ابتر تھی، صرف پی آئی ڈی کراچی میں 62 افراد کے اسٹاف میں سے ایک ایم اے، تین بی اے اور باقی تمام افراد میٹرک تعلیم کے حامل تھے۔ اے پی پی، ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے اربوں روپے کے بجٹ ہیں لیکن وہ ریاست کے بیانیہ کو پیش کرنے میں بری طرح ناکام تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس طریقے سے نظام قائم کیا تھا، ہم اس پر جانا چاہتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے 2017ءمیں ہی واضح کر دیا تھا کہ مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے، ہم نے 2018ءمیں ریفارمز کا آغاز کیا، 2020ءمیں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا، پی ٹی وی کو ایچ ڈی کیا، اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنایا، آج ریڈیو پاکستان کی ایپلی کیشن بہترین ایپس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارے حکمرانوں کو پبلک ڈپلومیسی کی اہمیت کا خیال نہیں تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ صرف رواں ہفتے وزیراعظم کی مصروفیات کو دیکھا جائے تو دنیا بھر کے میڈیا میں وزیراعظم کا انٹرویو گیا ہے۔ جتنا وقت وزیراعظم میڈیا میں دے رہے ہیں اتنا شاید ہی اس سے قبل کسی حکمران نے دیا ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت 42 جرنلزم سکولز کام کر رہے ہیں، ان کے کورسز اپ ڈیٹ نہیں تھے، وزارت اطلاعات میں جو افسران سی ایس ایس کر کے آتے ہیں انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہوتیں، ہم انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے تمام کورسز تبدیل کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے افسران کو ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں آگاہی فراہم کر سکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب وہ 2018ءمیں پہلی مرتبہ وزیر اطلاعات بنے تو انہوں نے وزیر خزانہ کو خط لکھا کہ ملک میں ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کا بجٹ تقریباً چار ارب روپے ہے، یہ آئندہ پانچ سالوں میں 12 ارب روپے تک پہنچ جائے گی لیکن ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ صرف تین سالوں میں بڑھ کر 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ یہ پانچ سالوں میں 35 ارب روپے تک بڑھ جائے گی، ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت