صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

میں نجم سیٹھی سے معذرت خواہ ہوں۔ صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:17

صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے 35 پنکچر والی بات پر نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ذاتی طور پر میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں، میرے ایک بہت اچھے، قریبی اور گہرے دوست ہیں نجم سیٹھی، کے حوالے جو بات ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ میری نجم سیٹھی سے دو تین مرتبہ ملاقات اور بات چیت ہوئی۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان سے متعلق جو خبر تھی اُس کے ذرائع ہی غلط نکلے تو وہ مجھ پر ڈال دی گئی۔ جب میری اُن سے ملاقات ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ انہیں اس بات پر تکلیف ہوئی۔ لہٰذا میں ان سے دس بدستہ معذرت طلب کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں مُسکراتے ہوئے کہا کہ جب میری نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے کیا بات کر دی، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں کیا کرتا، میں نے جب شخصیات کے حوالے سے بات کی تھی میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، جیسے نجم سیٹھی کی چڑیا ہے ویسے میرا کبوتر تھا جس نے آ کر خبر سنا دی۔

انہوں نے کہا کہ اُس دور میں جو کچھ بھی ہوا میں سیٹھی صاحب سے اُس پر دل سے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے 2013ء کے عام انتخابات کے بعد یہ الزام عائد کیا تھا کہ نجم سیٹھی جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب تھے، انہوں نے عام انتخابات میں 35 پنکچرز لگا کر مسلم لیگ ن کی مدد کی تھی۔ جس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی یہ الزام عائد کیا تاہم بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اس الزام کو محض سیاسی قرار دے دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں