سینئیر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے

محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 نومبر 2021 10:14

سینئیر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2021ء) : سینئیر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی محمد ضیاء الدین اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا ۔ ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

ضیاء الدین 1938 میں مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا خاندان 1952 میں ڈھاکہ چلا گیا جہاں انہوں نے فارمیسی میں بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی۔ ضیاءالدین 1960 میں پاکستان چلے گئے، اسکے بعد تین سال بعد 21 سال کی عمر میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا۔صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد انہوں نے پاکستان اسپاٹ لائٹ کا آغاز کیا۔ صحافت کے شعبے میں ان کی پہلی ملازمت اس وقت پاکستان کی واحد نجی نیوز وائر پاکستان پریس ایجنسی میں تھی، جسے بعد میں پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) کا نام دیا گیا تھا۔ انہوں نے مارننگ نیوز، دی مسلم، ڈان، دی نیوز اور دی ایکسپریس ٹریبیون میں بھی کام کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں