حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:20

حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری اور ڈیٹا سینٹر کیلئے 59 ارب روپے درکار ہیں۔شبلی فراز کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے لیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، وزارت پارلیمانی امور میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق آئی ووٹنگ آگاہی مہم وزارت خارجہ کے سپرد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں