سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 26 جنوری 2022 17:25

سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پانچ یونیورسٹیوں کے ریسرچ جرنلز اور ان کی منظوری کے لئے استعمال کی جانے والی تکنیکوں کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس کے آغاز پر کمیٹی نے متعلقہ محکموں کے افسران کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، متعلقہ محکموں کے افسران نے اس موضوع پر پریزنٹیشن دینا تھی۔

ان  افسران میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے وائس چانسلرز ،  یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور، یونیورسٹی آف کراچی، جامعہ کراچی، پشاور یونیورسٹی، پشاور، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کارروائی میں حصہ نہ لینے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی جاری کرنے اور ان کی غیر حاضری کی معقول وجوہات بتانے کی ہدایت کی۔

  کمیٹی نے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے متعلقہ افسران کو آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی یقین دہانی پر اجلاس ختم کر دیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، پارلیمانی سیکرٹری ایم/او  فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور ایڈیشنل سیکرٹری ایم/او  فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں