ّملکی سیاسی صورت حال،لیاقت بلوچ کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰان سے ملاقات

ملکی سیاسی صورت حال، منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال ٓ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو m2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے،مولانا فضل الرحمان د*حکومت کے احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا،لیاقت بلوچ

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

kاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں کا ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا حکومت کے احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں