عثمان بزدار نے حمزہ شہباز کو 6 ممبران دئیے

عثمان بزدار کے بارے میں بہت سارے حلقوں کو معلوم ہے کہ حمزہ شہباز سے اُن کا رابطہ تھا،عمران خان کو اس کی تحقیق کرانی چاہئیے۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 مئی 2022 15:56

عثمان بزدار نے حمزہ شہباز کو 6 ممبران دئیے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک سیاسی نہیں ہے، یہ عوامی تحریک بن چکی ہے۔اندازہ ہے کہ 46 سے 48 فیصد لوگ عمران خان کے حامی ہیں۔عمران خان کے دستخط والی ایک بچے کی قمیض 5 کروڑ میں فروخت ہو رہی ہے۔سابق ایکس سروس مین اس کے ساتھ ہیں۔ملک واضح طور پر ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو قوم کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا کہ حالات یہ ہیں۔اگر یہ خوفزدہ لوگ ہیں تو پھر انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، فوری مستعفی ہوجانا چاہئیے۔یہ ہمت ہار چکے ہیں الیکشن کے سوا اور کوئی آپشن ہی نہیں۔اب تو عدالتیں مقدمات نہیں سن رہی، ہر کوئی جان چھڑا رہا ہے۔زرداری اور ان کے کئی ساتھیوں کو بھی جیل جانا ہے۔

(جاری ہے)

اگلے چند دن میں کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے حمزہ شہباز کو 6 ممبران دئیے، عثمان بزدار کے بارے میں بہت سارے حلقوں کو معلوم ہے کہ حمزہ شہباز سے ان کا رابطہ تھا۔عمران خان کو اس کی تحقیق کرانی چاہئیے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ق الیکشن کمیشن میں منحرف ایم پی ایز اور پی ٹی آئی وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی کے لیے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نا اہل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی ، الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنسز پر فیصلہ سنا یا ، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز خارج کردیے اور منحرف اراکین کو نا اہل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنماء سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، اس کے علاوہ الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے ، اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں