حمزہ شہباز کیس میں عدالتی فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟ عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2022 17:22

حمزہ شہباز کیس میں عدالتی فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی انکوائری ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، ان کے مفادات پاکستان میں جی حضوری والے لوگ آجائیں، یہ ان لوگ ان کے مفادات میں ہیں، لیکن ان کے ممالک میں آپ ایک چپڑاسی بھی نہیں رکھوا سکتے ۔

لیکن کیا ہمارے ملک کے مفادات میں ہے کہ چوروں کو حکومت میں بٹھا دیں، کون سی قیامت تھی کہ دو ماہ میں معیشت نیچے چلی گئی، اب ہمیں الزامات دے رہے ہیں اگر ہمیں الزامات دیں گے تو پھر ہماری حکومت کیوں ہٹائی تھی؟ ہمیں حکومت کرنے دیتے، ایک ہی راستہ ہے چوروں کے ٹولے کو مسلط کرنے کا مقصد اداروں کو تباہ کرنا ہے، ان کو اوپر رکھنے کیلئے قانون اور سب کو کچھ تباہ ہورہا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت میں آکر اپنے 11سو ارب معاف کروا لیں، نیب ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیب ترامیم میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا ناممکن کردیا ہے، چوری کرو بچو ں کے نام پر کردو کوئی نہیں پکڑے گا۔سندھ میں 15فیصد الیکشن ان اپوزڈ طریقے سے جتا دیا ہے۔ اسی طرح پنجاب میں 20حلقوں کے الیکشن میں مداخلت ہورہی ہے، میں ٹکٹ دینے کیلئے انٹرویو کررہا ہوں دو امیدواروں نے مجھے بتایا کہ ہمیں فون آئے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس نہیں لینے، پنجاب کے حالات دیکھ لیں، کوئی پوچھے وہاں کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ واضح کردوں کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟ سب کچھ غلط ہورہا ہے، ہمارے منحرف ارکان پر ابھی تک فیصلہ نہیں آیا۔

حالانکہ ہمیں پانچ سیٹیں فوری دی جانی چاہیے تھی۔ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس سیٹ اپ کو مسلط کرنے والے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں