وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دماح الیحیٰی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ

جمعرات 18 اگست 2022 18:00

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دماح الیحیٰی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دماح الیحیٰی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں ڈیجیٹل اکانومی میں جامع ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دماح الیحیٰی نے قیامِ پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی میدان میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان، ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا بانی رکن کے طور پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن پاکستان میں نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل تعلیم کے شعبے میں معاونت کرے،پاکستان بدلتی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں