جاپان میں جون میں زیرآب ڈرونزکا تجربہ کیا جائے گا

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جاپان میں جون میں زیر آب ڈرونز کا تجربہ کیا جائے گا۔دی جاپان نیوز کے مطابق جاپانی حکومت کا مقصد پانی کے اندر چلنے والی خودکار گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ پانی کے اندر چلنے والی خودکار گاڑیوں (اے وی یو ایس ) جنہیں پانی کے اندر ڈرون بھی کہا جاتا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ خطرناک پانیوں اور گہرے سمندر والے علاقوں جہاں پانی کا دباؤ زیادہ ہے،میں استعمال کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو توقع ہے کہ اے وی یو ایس کا استعمال سمندر کے اندر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی سہولیات کے معائنہ اور پانی کے اندر نگرانی اور چوکسی سرگرمیوں جیسے مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔ اے وی یو ایس کے عملی تجربے کا آغاز روان برس جون میں کیا جائے گا اور حکومت اس ٹیسٹ کے دوران سمندری سروے کرنے والی تنظیموں ، تحقیقاتی اداروں کر مدعو کرنے کے علاوہ ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لیے تقریباً تین ٹیموں کا انتخاب کرے گی جو نتائج اور زیر بحث مسائل پر رپورٹس مرتب کرنے کی ذمہ دار ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں