وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

بدھ 17 اپریل 2024 15:51

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنے کا حکم دے دیا۔بیان میں ایف آئی اے افسران کو اووربلنگ، بجلی چوروں کیخلاف 100 فیصد کارکردگی کی ہدایت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فورا ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں