بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی، دانش سکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ، بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے، اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں