وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:54

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کیلئے مشاورت اور مہارت فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ایمبیسیڈر رینا کیونکا نے یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد کے پیغامات پر یورپی یونین کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے یورپی یونین کی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے دونوں اطراف کے درمیان موجودہ ادارہ جاتی لائحہ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےجی ایس پی پلس سکیم کے حوالے سے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کے لئے مشاورت اور مہارت فراہم کرنے کے لئے یورپی یونین اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یورپی یونین کی سفیر نے وزیراعظم کو دونوں اطراف کے درمیان تعاون کے مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا جن میں دونوں فریقین کے درمیان نقل و حرکت کے معاملات اور پاکستان میں کام کرنے والے یورپی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ ملاقات میں پاکستان سے یورپی یونین کے ممالک کے لئے پروازوں کی بحالی پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں