فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ فیض حمید، ٹی ایل پی نے تیار کیا، احسن اقبال

معاہدے کو قبول نہ کرتے تو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیل جاتے، شاہد خاقان نے اسی بنیاد پر معاہدے کی اونر شپ لی تھی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد میں ٹی ایل پی کا 2017 کا دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور ٹی ایل پی نے تیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے میں قانون اور آئین کے احترام کے نکات میں نے شامل کیے تھے، اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر اعتراض کیا تو جنرل (ر)فیض حمید نے کہا کہ مظاہرین نہیں مانتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ معاہدے کو قبول نہ کرتے تو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیل جاتے، اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسی بنیاد پر معاہدے کی اونر شپ لی تھی۔انہوں نے کہاکہ بادی النظر میں فیض آباد دھرنا ختم نبوت نہیں بلکہ تحریک ختم حکومت تھا، فیض آباد دھرنے کے شرکاء کو فیض حمید کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں