اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا مجھے علم نہیں، عمر ایوب

اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی کا مجھے علم نہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا تھا کسی چیز پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اسحاق ڈار کو شہنشاہ ہند ڈکلیئر کردیں یا جو کر دیں، نائب وزیر اعظم کا عہدہ بنتا ہی نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کینیڈا جانے کے چکروں میں ہیں، چیف الیکشن کمشنر فری اینڈ فیئر الیکشن کی ذمے داری نبھانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں