پاکستان کی افغان صوبے قندھار میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

مشکل کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،ْ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے ،ْ امید ہے افغان پارلیمانی انتخابات پر امن ہونگے ،ْترجمان کا بیان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ افغان جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ امید ہے افغان پارلیمانی انتخابات پر امن ہونگے ۔ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں