بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں جہاں جہاں گئے لوگوں نے محبتیں نچھاور کیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

منگل 20 نومبر 2018 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی گلگت بلتستان میں جہاں جہاں گئے لوگوں نے محبتیں نچھاور کیں، وہاں کے عوام مقامی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، حکمرانوں کے پاس اب تو جھوٹی تسلیاں بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے سو دن ہی پورے نہیں ہوئے کہ عوام مشکل میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پہلے سو دن کا پلان مہنگائی کر کے عوام کی چیخیں نکلوانا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں