وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا

فاٹا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا ،ْمعاون خصوصی وزیر اعظم

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ، فاٹا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔بدھ کو یو این حکام نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے اعلی حکام، یو این ڈی پی اور انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام شریک ہوئے ۔

فاٹا کے نوجوانوں کے لئے تین لاکھ ڈالرز کی لاگت سے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ملاقات میں مارچ سے فاٹا کی 7 ایجنسیز کے سینکڑوں نوجوانوں کے لئے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام لانچ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مزید انٹر نیشنل ڈونر ایجنسیز کو پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے منصوبوں کی شروعات ہو چکی،مزید خوشخبریاں سنائیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ چین نے بھی پاکستان کے ساتھ سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں