پاکستان اور سعودی عوام کے تعلقات ناگزیر اور گہرے ہیں، مزید مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط کو تقویت دینے کی ضرورت ہے،سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی سعید عاوداسیری
سعودی عرب اور ایران کے پاس تعلقات کی بہتری کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، چیئرمین ایرانی مطالعہ برائے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر الاسلامی پاکستان تہران اور ریاض کے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو پھر اسے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی نوعیت کو سمجھنا چاہئے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا تقریب سے خطاب
جمعرات 17 جنوری 2019 00:01
(جاری ہے)
لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی سعید عاود اسیری نے کہا کہ سعودی عرب کے تعلقات کا احاطہ تین الفاظ میں کیا جا سکتا ہے، منفرد، گہر ے اور پائیدار ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقاتر ناگزیر ہیں جس کی کوئی حدد نہیں ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط بڑھانے ، نجی شعبے کے ساتھ تعلقات میں بڑھائو، اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب میں ایک متحرک اور نوجوان قیادت ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے زیادہ محبت اور پیار رکھتی ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے قومی ایشوز جیسے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بین الاقوامی فورموں پر تعید کی اور 2005 میں زلزلے کے دوران مشکل وقت میں غیر معمولی معاشی مدد کی ۔ موجودہ صورتحال میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے 6 ارب ڈالر کا تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقصادی تعاون کے اگلے دور میں کرائون پرنس محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان میں جلد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے جس میں آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ توانائی اور کان کنی کے شعبوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین ایرانی مطالعہ برائے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ ریاض ڈاکٹر الاسلامی نے کہا کہ 1979 ء کے انقلاب کے بعد سے سعودی ایران تعلقات میں بہت سے اُتار چڑھائو آئے ۔ عرب سپرنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں بہت زیادہ اظافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہمارے پاس ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران مثبت طور پر آگے بڑھے تو باقی پڑوسی ممالک بھی یقینی طور پر مثبت جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور تہران دونوں کو اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ دونوں اپنے ساتھ مل کر لوگوں اور خطے کے لئے استحکام اور خوشحالی کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب امن اور استحکام پر مبنی بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور اپنے پڑوسیوں اور بیرونی دنیا کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ نے کہا کہ اگر پاکستان تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو پھر پاکستان کو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی نوعیت کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی معیشت سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو اپنے انسانی وسائل تیار کرنا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار