فواد چودھری بنا سوچے سمجھے بیان دے دیتے ہیں، چوہدری منظور

اگر اپوزیشن رہنمائوں پر الزامات ہیں تو تحقیقات وزیراعظم کے خلاف بھی چل رہی ہیں، فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فواد چودھری بنا سوچے سمجھے بیان دے دیتے ہیں۔چودھری منظور نے ایک بیان میں کہا کہ الزامات تو وزیراعظم پر بھی ہیں پھر عمران خان کو بھی سعودی ولی عہد سے دور رکھا جائے۔چودھری منظور نے کہاکہ اگر اپوزیشن رہنمائوں پر الزامات ہیں تو تحقیقات وزیراعظم کے خلاف بھی چل رہی ہیں۔

چودھری منظور نے کہاکہ یہ موقعہ ملکی سیاست کی بنیاد پر تنازعات کھڑا کرنے کا نہیں ہے۔ چودھری منظور نے کہاکہ اپوزیشن ہی ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور حکومت غیرسنجیدگی کی انتہا پر ہے۔ چودھری منظور نے کہاکہ ان کو اتنا احساس نہیں کہ خطے کے حالات کیا ہیں ملک کو کس صورتحال سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چودھری منظور نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دھمکا رہا ہے اور حکمرانوں کو سستی شہرت والی سیاست سے فرصت نہیں۔

چودھری منظور نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو گالیاں دینا ہی اپنی اول اور آخر ذمہ داری سمجھتی ہے۔چودھری منظور نے کہاکہ اپوزیشن کو نہیں بلانا تو مت بلائیں کم از کم بولنے سے پہلے سوچ تو لیں۔چودھری منظور نے کہاکہ حکمران ملک کے اندر جو کرتے رہے وہی کرتوت عالمی معاملات میں بھی دکھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں