ہلال ِاحمر کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیشنل ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹا گیا

آج ملک بھر میں ہماری برانچوں میں خون کے عطیات کے کیمپ لگائے گئے ، ڈاکٹر سعید الٰہی

جمعہ 22 مارچ 2019 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ہلال ِاحمر پاکستان کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیشنل ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹا گیا، چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی ،قائمقام سیکرٹری جنرل خالد بن مجید، قائمقام ہیڈ آف ڈیلیگیشن آئی ایف آر سی تھامس گٹنراور ہلال ِاحمر کے رضاکاروں و سٹاف نے قومی پرچم لہرایا۔ اِس موقع پر ملی نغمے بھی گائے گئے۔

چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں ہماری برانچوں میں خون کے عطیات کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ آج کا دِن قرار دادِ پاکستان پر عملدرآمد کی تجدید کا دِن ہے۔ آج نئی نسل کو بتایا گیا کہ وطن ِ عزیز کیلئے کتنی قربانیاں دی گئیں۔ اِس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل خالد بن مجید نے کہا کہ یومِ پاکستان ملکی تاریخ کا اہم ترین دِن ہے۔

(جاری ہے)

اِس قرارداد نے ہمیں آزاد وطن دیا۔ ہمیں اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اِس موقع پر ہلالِ احمر کے سٹاف، رضاکاران، کوثر کالج کی طالبات نے شرکت کی۔ 22-03-19/--208 #h# ّوزیراعظم آزاد کشمیرکے حلقہ انتخاب میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے آج ہمارا احتجاج پر امن تھا اگر فوری طور پر انٹر نیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو اگلے مرحلے میں ہمارا احتجاج شدید ہوگا،مقررین کی حکومت کو وارننگ #/h# چناری(آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب کے علاقے چناری اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس کی چھبیس روز سے بندش کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے سرینگر مظفرآباد روڈ پر انٹر نیٹ سروس بحالی کے لیے دھرنازبردست نعرے بازی سے پورا علاقہ گونجتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق بعداز نماز جمعہ تاجروں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان ،طلباء،صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے راجہ صدام حسین ،حافظ عبدالشکور حسان ، ارشد رشید اعوان ، شکیل احمد کیانی ،شاہد عزیز،مرتضی شیخ،ناصر عزیز میر،ماجد عزیز،ندیم اسرائیل ،راجہ فیضان ،وحید حسرت ،راجہ وقاص اکبر خان ،سجاد عزیز،راجہ بابر حسین،سفیر یونس مغل اور جنید قریشی کی قیادت میں چناری بازار میں گذشتہ چھبیس روز سے چناری،چکوٹھی،گوجر بانڈی،کھٹائی،گھڑتھامہ سمیت ملحقہ علاقوں میںانٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ، سرینگر مظفرآباد روڈ پر دھرنا دیا مظاہرین نے انٹر نیٹ سروس بحال کرو تحریر کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور زبردست نعرے بازی کرتے رہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس روز سے انٹرنیٹ بند ہے کارروبار زندگی معطل ہو چکاہے طلباء و طالبات انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث امتحانات کی تیاری نہیں کر پارہے اور نہ ہی انھیں رول نمبر سلپ مل رہی ہیں اور نہ ہی وہ اپنے داخلہ کروا پا رہے ہیں بیرون ممالک میں مقیم لوگ اپنے پیاروں سے رابطے منقطع ہوجانے کے باعث شدید پریشانی اور مشکلات سے دو چار ہیں وفاقی ،آزاد کشمیر حکومتوں اور ذمہ دار اداروں کو عوامی مشکلات کے پیش نظر انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کے فوری احکامات جاری کرنے چاہیں تانکہ انٹر نیٹ سے منسلک تمام لوگوں کی مشکلات اور پریشانیاں کم ہوںمقررین نے مزید کہا کہ آج ہمارا احتجاج پر امن تھا اگر فوری طور پر انٹر نیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو اگلے مرحلے میں ہمارا احتجاج شدید ہوگا اور ہم احتجاجا سرینگر مظفرآباد روڈ کو مطالبہ پورا ہونے تک بند کر دیں گے 22-03-19/--209 #h# cواہ کینٹ،پتنگ اڑانے میں مصروف بچہ گر کر شدید زخمی #/h# واہ کینٹ(آن لائن)واہ کینٹ کے علاقہ جمیل آباد میں 10سالہ عبداللہ ولد محمد فیصل سکنہ جمیل آباد گھر کی تیسری منزل پر پتنگ اڑانے میں مصروف تھا کہ اچانک پائوں پھسلنے کی وجہ سے تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پی او ایف ہسپتال منتقل کر دیا گیا عبداللہ کو شدید چوٹیں آئیں جو زندگی اور موت کی کشمکش میں پی او ایف کے سی سی یو وارڈ میں داخل ہے اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ اڑانے پر فوری پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

22-03-19/--210 #h# ئ*جڑواں شہروں کی مسیحی برادری کا بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان :مسیحی برادری یوم پاکستان پر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرتی ہے، آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد #/h# ؁ راولپنڈی ( آن لائن )جڑواں شہروں کی مسیحی برادری نے بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیاہے ۔

مسیحی روحانی پیشواء آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سنہری دِن ہے،یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ،وطن عزیز کے یوم پاکستان کے موقع پر مسیحی برادری وطن سے ازلی محبت اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن کی عظمت و منزلت اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کیاہے اور آئندہ بھی اپنا کردار اسی طرح نبھاتی رہے گی ۔

انہوںنے کہاکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو بار بار جنگ اور دہشت گردی کی حالت میں دھکیلا جاتا ہے تاھم پاکستانی قوم ایک پر امن قوم ہے جس نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔انہوںنے کہاکہ صرف اًمن اور اُمید ہی وہ راستہ ہے جو جس پر چل کر ہم متحد اور کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ اِسی تناظر میں مسیحی برادری اسلام آباد / راولپنڈی ڈایوسیس میں سال 2019 کو ’’ اًمن اور اُمید ‘‘ کے سال کے طور پر منا رہی ہے ۔

یوم پاکستان کے حوالے سے ریورنڈ فادر سرفراز سائمن و انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر نے کہاکہ وطن عزیز میں اقلیتوں کو میسر حقوق مثالی ہیں اور مسیحی مسلم اتحاد و یگانگت بھی دنیا کے لیے مثال ہے ۔انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر نے یوم پاکستان کے موقع پرراولپنڈی و اسلام آباد کی مسیحی برادری بھی یوم پاکستان شایان طریقے سے منائے گی ،کیک کاٹ کر جشن منائے گی اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرے گی ۔

22-03-19/--211 #h# ّشجر کاری مہم درست لیکن پسماندہ علاقہ میں پھلدار درختوں کے بیج بوئے جائیں،خلیل الرحمن #/h# ؓاوکاڑہ(آن لائن) قومی اسمبلی حلقہ 141کے راہنماچودھری خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم درست ہے لیکن پس ماندہ علاقہ میں پھل دار درختوں کے بیج بوئے جائیں تو اس کے متعددفوائد ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقے سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ حکومت نے شجر کاری مہم شروع کر رکھی ہے جس پر کسی بھی سیاسی جماعت کواختلاف نہیں ہونا چاہئے تاہم حکمران اس کوعوام کے فائدہ کے لئے از سر نو تشکیل دیں جس میں اہم بات اول یہ ہو کہ ایسے پودے لگائے جائیں جو کہ پھلد ار ہوں دوسرا پس ماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں اس سے فضائی آلودگی ، پھل کے حصول میں آسانی ہوگی فضائی آلودگی کے خاتمہ سے قومی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے عام آدمی کو پھل ملنے سے غربت کاخاتمہ ہوسکے گا اس طرح ہم ہسپتالوںکوویران کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے 22-03-19/--212 #h# ٴْ آلو کی ایکسپورٹ سے پاکستان کے زرمبادلہ میں سوا کھرب روپے کا اضافہ ہوگا،ڈاکٹر خالد ظفر #/h# اوکاڑہ(آن لائن) آلو کی ایکسپورٹ سے پاکستان کے زرمبادلہ میں سوا کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ آلو کی ایکسپورٹ مزید ایک ماہ تک جاری رہے گی محکمہ تحفظ نباتات وخوراک وزارت زراعت نے ملک بھر سے مڈل ایسٹ اور روس سمیت مختلف ممالک کو ہزاروں ٹن آلو ایکسپورٹ کردیا ہے یہ بات محکمہ تحفظ نباتات و حفاظت خوراک وزارت زراعت پاکستان کے ریجنل انچارج انٹامالوجسٹ ڈاکٹر خالد ظفر نے اپنے دیگر ہم منصب انٹامالوجسٹ امتیاز حسین آف لاہور اور انٹامالوجسٹ غلام رضا کے ہمراہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتائی جس کا اہتمام اوکاڑہ سے آلو کے ایکسپورٹر عبدالروف ہنجرا نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا تھا جس میں چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ بورڈ پنجاب چوہدری مقصود احمد جٹ،آلو کے برآمد کنندگان سید کوثر علی رضوی،سید سلمان حیدر رضوی ودیگرنے شرکت کی تھی چونکہ پاکستان کا سترفیصد آلو ضلع اوکاڑہ میں ہی کاشت ہوتا ہے اس بناء پروزارت زراعت نے آلو کی ایکسپورٹ کیلئے اوکا ڑہ میں ایک عارضی کیمپ آفس قائم کررکھا ہے جو آلو کے معیار کوجانچنے کے بعدایکسپورٹ کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے ڈاکٹر خالد ظفر نے مزید بتایا کہ اس وقت مڈل ایسٹ اور روس سمیت آئندہ ایک ماہ تک آلو کی ایکسپورٹ جاری رہے گی تقریباً چھ لاکھ ٹن آلو برآمد کیا جائے گا جس سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جبکہ پچھلے سال ساڑھے پانچ لاکھ ٹن آلو برآمد کیا گیا تھا انہوں نے بتا یا کہ ابھی تک اوکاڑہ سے صرف روس کیلئے 19ہزار ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے مجموعی طور پر ایک لاکھ اسی ہزار ٹن آلو مڈل ایسٹ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ڈاکٹر خالد ظفر نے بتایا کہ محکمہ کے سیکرٹری اور ڈی جی ڈاکٹر فلک ناز آئندہ ہفتہ اوکاڑہ تشریف لائیں گے 22-03-19/--213 #h# ٴْ بچوں کوسکول داخلہ کرانا تمام والدین کی اہم ترین ذمہ دار ہے ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان #/h# اوکاڑہ(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے کہا ہے کہ بچوں کوسکول داخلہ کرانا تمام والدین کی اہم ترین ذمہ دار ہے ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے عالمی برادری میں ممتا ز قرار پائیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں انرولمنٹ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی او ررانا صہیب ، ڈی او چودھری اکرام اور ڈپٹی ڈی او حسن محمد انجم بھی موجو دتھے انہوںنے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں تعلیم کے شعبہ میں انتہائی تجربہ کار ٹیم اپنے صلاحیتوں کامظاہرہ کر رہی ہے جو کہ قابل فخر ہے مجھے پوری امید ہے کہ یہ ٹیم انرولمنٹ مہم میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کر پائے گی اس ٹیم کی کامیابی کے ثمرات ہمیں فوری طور پر اس طرح محسوس ہوں گے کہ زیادہ سے زیادہ بچے سکول میں داخل ہوں گے جب کہ دور رس نتائج کے طور پر ہمیں ایک پڑھی لکھی قوم مل جائے گی اور یہ حقیت سب پر عیاں ہے کہ قوم اگر تعلیم یافتہ ہو تو مسائل نہ ہونے کی برابرہوتے ہیں اور دنیا کے ہر شعبہ میں قوم صف اول میں نظر آتی ہے اس موقع پر انہوںنے دو بچوں کاداخلہ فارم پر کر کے مہم کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے شجر کاری کی جاری مہم کے لئے سکول میں پودا لگایا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں