ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام تیسری قومی خطاطی نمائش 24 ستمبر سے شروع ہو گی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام تیسری سہ روزہ قومی خطاطی نمائش منگل24 ستمبر سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں ملک بھر کے نامور خطاطوں کے چار سو کے قریب فن پارے رکھے جائیں گے جبکہ ممتاز خطاط فن خطاطی پر خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔ کانفرنس کے اختتامی دن خطاطوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں