سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 23 جنوری 2020 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے اپنی متعلقہ تنظیموں کی جانب سے جمعرات کو اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے تحت دونوں تنظیموں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کیلئے انٹیلیجنٹ پراجیکٹ آٹومیشن سسٹم (آئی پی اے ایس) پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے اس موقع پر کہا کہ ایم او یو کام کی فلو کو بہتر بنائے گا اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ آپریشنل رسک کو کم کرے گا اور آئی پی اے ایس کو نافذ کرکے داخلی عمل میں سرکاری کاروباری اداروں کو بہتر بنائے گا جو بالآخر کارکردگی اور شفافیت کو قائم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں