پاکستان جاپان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارھواں دور اسلام آباد میں منعقد ‘ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور جاپان کی جانب سے امور خارجہ کے سینئر نائب وزیر کینجی کاناسوگی نے نمائندگی کی
جمعہ 24 جنوری 2020 23:56
(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ نے جاپانی وفد کوملک میں میکرو اکنامک استحکام، پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری، کاروباری آسانیوںکے ماحول اور اس ضمن میں ورلڈ بنک کی طرف سے درجہ بندی میں بہتری کے اظہار سمیت سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور سیاحت کے شعبہ میں موجودوسیع امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔
دونوں اطراف نے جاپان کے شہنشاہ کی تاجپوشی میں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ ٹوکیو سمیت دونوں ممالک کے سیاسی روابط میں تیزی آنے پر اطمنان کا اظہارکیا اور توقع ظاہر کی کہ اعلی ترین سطح پر دوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں امن ومصالحتی عمل میں پاکستان کی بھرپور معاونت وحمایت کے بارے میں جاپانی مہمان کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے جاپانی وفد کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست2019ء کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مرتب ہونے والے منفی اثرات اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی موجودہ انتہائی مخدوش صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور امن وسلامتی کو لاحق خطرات اور جموں وکشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے مشرق وسطی و خلیج کے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے ضمن میں پاکستان کے نکتہ نظر اور سیاسی وسفارتی ذرائع سے اختلافات کے حل کی تمام کوششوں کی حمایت سے متعلق جاپانی وفد کو آگاہ کیا۔ مشاورتی اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار