سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پیر 17 فروری 2020 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگتھریس(Ant۔nio Guterres)کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور انکے انتہائی شکر گزار ہیں کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر تین بار زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

جس سے ثابت ہو تا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر اب بھی موجود ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگتھریس(Ant۔nio Guterres)کے پاکستان کے اس دفعہ دورے میں وقت کم ہیں لیکن ہم ان سے گزارش کریں گے کہ جب وہ اگلی دفعہ پاکستان کا دورہء کریں تو ہم انہیں آزاد کشمیر کے دورے کی بھی دعوت دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پاکستان کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔*** شیراز راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں