پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر پارٹی رہنما و ضلع کونسل سدھنوتی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سردار یعقوب خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر پارٹی رہنما و ضلع کونسل سدھنوتی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سردار یعقوب خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کی مطابق پی پی پی چیئرمین نے مرحوم سردار یعقوب خان کے فرزند و پی پی پی متحدہ عرب امارات کے صدر جاوید یعقوب خان سمیت سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سردار یعقوب خان آزاد کشمیر میں پارٹی کے بانی اراکین میں سے تھے،وہ زندگی بھر فکرِ بھٹو کو گھر گھر پہنچانے اور کشمیر کاز کے لیئے سرگرم عمل رہے،بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو درجات اور سوگواروں کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں